Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 20 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.15 روپے ہو گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.01 اماراتی درہم 77.63، بحرینی دینار 756.43، عمانی ریال 740.63، کویتی دینار 930 اور قطری ریال کی قیمت 78.28 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 290 اور قیمت فروخت 293 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  76.4اور قیمت فروخت 77.4 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.7 اور قیمت فروخت 79.7 روپے رہی۔ 

شیئر: