جمعرات کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں رہا؟
جمعرات 20 جولائی 2023 18:26
ابھا میں 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ الاحسا میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ ابہا میں رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ الاحسا کے بعد مملکت بھر میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ دمام میں ریکارڈ کیا گیا۔
الخرج، الدھنا اور حفر الباطن میں 47 سینٹی گریڈ رہا جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے تیسرے نمبر پر رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں