شفا میں 150 رضا کاروں کے تعاون سے بصری آلودگی کا خاتمہ
ہفتہ 29 جولائی 2023 11:35
’مجموعی طور پر 10 ہزار میٹر دیواروں اور چٹانوں کو صاف کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے 150 رضا کاروں کی مدد سے پر فضا سیاحتی مقام الشفا میں بصری آلودگی کا خاتمہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دیواروں اور چٹانوں کو چاکنگ سے صاف کرنے کی مہم 6 دن تک جاری رہی ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مجموعی طور پر 10 ہزار میٹر دیواروں اور چٹانوں کو صاف کیا گیا ہے‘۔
’مہم کا مقصد بصری آلودگی کا خاتمہ اور معاشرے کو پبلک مقامات کی حفاظت کی آگاہی دینا ہے‘۔
’مہم میں بلدیہ کے 11 دفاتر، اہلکاروں اور عوامی افراد نے بھی حصہ لیا ہے جن کے تعاون سے شفا کے ماحول کو آلودگی سے صاف کیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’معاشرتی ماحول میں مختلف افراد کی شراکت داری سرکاری اداروں اور افراد معاشرے کے درمیان مضبوط تعلق پیدا کرتی ہے‘۔