پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے رواں ہفتہ کافی اچھا رہا اور انہوں نے دو مختلف فارمیٹس میں دو نصف سنیچریاں بنائیں۔ ان میں سے ایک نصف سینچری ٹیسٹ جبکہ دوسری ٹی20 میں بنائی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ وزڈن کے مطابق محمد رضوان نے یہ نصف سینچریاں دو مختلف ٹیموں کے لیے دو مختلف براعظموں میں بنائی ہیں۔
مزید پڑھیں
محمد رضوان جو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ میں گراؤنڈ میں پانی پلاتے نظر آرہے تھے، انہیں سرفراز احمد کے دوران بیٹنگ زخمی ہونے کے بعد متبادل کھلاڑی کے طور پر کھلایا گیا۔
31 سالہ بیٹر نے بھی یہ موقعہ ضائع نہ کیا اور پاکستان کی پہلی اننگز میں پہاڑ جیسے سکور میں 50 رنز کا حصہ ڈالا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی نصف سینچری کھیل کے چوتھے روز کے آغاز میں ہی مکمل کر لی اور شام تک نعمان علی اور نسیم شاہ نے سری لنکا کو 188 رنز پر ڈھیر کر کے سیریز پاکستان کے نام کر دی۔
محمد رضوان جو پہلے ہی گلوبل ٹی20 کینیڈا کے لیے وینکوور نائٹس سے معاہدہ کر چکے تھے، میچ ختم ہونے کے بعد سیدھے ایئرپورٹ گئے اور 14 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے ٹورنٹو سے ہوتے ہوئے بریمپٹن پہنچے۔
وہ جہاز سے تازہ دم اُترے اور سیدھے جا کر وینکوور نائٹس کی جانب سے میچ کھیلنے لگ گئے۔ رضوان نے بریمپٹن وولوز کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کا کیچ بھی پکڑا۔
بریمپٹن وولوز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز بنا سکی۔
Trademark Rizwan innings, calm and collected in a run-chase #GT20Canada #GT20Season3 #GlobalT20 #CricketsNorth #BWvVK @iMRizwanPak pic.twitter.com/xl2CmcFrVp
— GT20 Canada (@GT20Canada) July 29, 2023