Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ

پیر کو دمام میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ رہا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 31 جولائی 2023 کو مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔ 
یاد رہے روز قبل 18 جولائی کو مملکت بھر سب سے زیادہ حرارت 51 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 
 قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ پیر کو دمام میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ، القیصومہ اور بریدہ  میں 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔ 
ریاض، شرورہ، وادی الدواسر اور رفحا میں  45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ 
 قبل ازیں سبق نیوز نے رپورٹ میں کہا تھا کہ ’سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے جس میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جائے گا‘۔
’ گرمی کی لہر سے خلیجی ممالک سمیت عراق بھی متاثر ہو گا جہاں بعض شہروں میں منگل یکم اگست کو درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے‘۔

شیئر: