اسکردو...پاک فضائیہ نے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تمام فارورڈ ایئربیس آپریشنل کردیئے ۔ جنگی طیاروں کی تربیتی پروازیں جاری ہیں۔ سیاچن کے قریب پروازیں کیں۔ایئرچیف مارشل سہیل امان سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ آپریٹنگ بیس پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسکردو فارورڈ ایئربیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پائلٹس اور دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں۔اس دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرن میراج نے سیاچن پر اونچی اور نیچی پروازیں بھی کیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے خود میراج طیارہ اڑایا۔