مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی رسم بدھ 2 اگست 2023 (15 محرم 1445ھ) کو ادا کی جائے گی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیاNode ID: 780756
-
غلاف کعبہ کی تیاری، زائرین کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟Node ID: 783296
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مطابق غسل کعبہ کی رسم میں متعدد وزرا، اعلی عہدیدار،عوامی وفود اور زائرین شریک ہوں گے۔
غسل کعبہ کی رسم سعودی قائدین مملکت کے قیام کے وقت سےادا کررہے ہیں۔
بانی مملکت شاہ عبدالعزیز اپنے عہد میں غسل کعبہ کی رسم ادا کرتے تھے۔ ان کے بعد ان کے حکمراں بیٹے شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک اس کی پابندی کررہے ہیں۔
غسل کعبہ کےلیے استعمال ہونے والی خوشبو اور اشیا
مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت خوشبویات کا ادارہ خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلی درجے کا عود، عرق گلاب اور بخور کا انتظام کرتا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے غسل کعبہ کی رسم کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ غسل کعبہ کی تیاری کے لیے 20 لٹر آب زمزم چاندی کے دس، دس لٹر کے دو برتنوں میں رکھا جاتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ دس لیٹر آب زمزم کے گیلن میں 549 ملی لٹر طائف کا عرق گلاب شامل کیا جاتا ہے‘۔
24 ملی اعلی درجے کا عطر گلاب اور 24 ملی خاص قسم کا عود بھی زمزم میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تین ملی مشک بھی ڈالا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ کے فرش اور دیواروں کو معطر کرنے کی کارروائی سے قبل انہیں خوب اچھی طرح سے ملایا جاتا ہے۔
الرئاسة العامة تستعد لرفع ستارة الكعبة لغسل الكعبة المشرفة. https://t.co/Bfd8t63l93#غسل_الكعبة_المشرفة#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/mAi7RMnH9x
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) August 1, 2023