Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شقرا میں مرچی میلہ، بہترین چٹنی پیش کرنے کا مسابقہ

’مسابقے میں اول آنے والی خاتون کو سونے کا سیٹ دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن کی شقرا کمشنری میں تیسرا مرچی میلہ شروع ہوگیا ہے جہاں شقرا کے روایتی پکوانوں کی نمائش کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرچی میلے میں 44 خاندانوں کے درمیان روایتی چٹنی پیش کرنے کی مسابقت جاری ہے۔

شقرا کا علاقہ مرچی کی پیداوار میں مشہور ہے جس سے دقوس نامی روایتی چٹنی تیار کی جاتی ہے۔
میلے میں جہاں مرچی کی تازہ پیداوار فروخت کی جارہی ہے وہاں علاقے کی خواتین کے لیے مقامی مرچی سے تیار کی جانے والی دقوس چٹنی تیار کرنے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مسابقے میں حصہ لینے والی خواتین نے بہترین صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرح طرح کی دقوس چٹنی تیار کرکے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔
مسابقے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو سونے کا سیٹ دیا گیا جبکہ 10 خواتین کو مختلف انعامات سے نوازا گیا ہے۔

مسابقے کے ضوابط میں بہترین پیشکش، بہترین ذائقہ اور صفائی کو معیار بنایا گیا تھا۔

شیئر: