Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان کپ: الہلال اور عراق کی الشرطہ کلب سیمی فائنل میں

کنگ سلمان کپ برائے کلبز فٹبال 2023 کا فائنل سنیچر 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو واس
عراق کی الشرطہ کلب اور سعودی عرب کی الہلال کلب نے کنگ سلمان فٹبال کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کھیلے جانیوالے کنگ سلمان فٹبال کپ برائے عرب کلبز 2023 میں گذشتہ روز ہفتے کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوا تھا۔
ابہا میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں عراق کی الشرطہ فٹبال کلب نے قطر کی السد کو 2-4 سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل طائف میں کھیلا گیا،میچ میں سعودی عرب کی الہلال کلب نے سعودی عرب کی معروف کلب الاتحاد  کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے  ہرا دیا۔
ابتدائی کوارٹر فائنل میچ میں عراق کی الشرطہ کلب کے اسو رستم نے دو گول جبکہ عامر صباح اور احمد فرحان نے ایک، ایک گول کیا۔
قطر کی السد کلب کے کھلاڑی اکرم عفیف نے 25 ویں اور 82 ویں منٹ میں دو گول سکور کئے۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے بدھ 9 اگست کو ہوں گے۔ فوٹو واس

دوسرے میچ میں الہلال کلب کی جانب سے سرگئی ملاکووک، سالم الدوسری اور میلکم فلپ نے ایک، ایک گول کیا مقابلے میں الاتحاد کلب کی جانب سے فارورڈ کھلاڑی رومارینو ڈی سلوا نےایک گول کیا۔
ٹورنامنٹ کا پہلے سیمی فائنل میں عرا ق کی الشرطہ کلب کا مقابلہ مراکش کی راجہ ایتھلیٹ کلب اور سعودی عرب کی النصر کے درمیان میچ کے فاتح ٹیم سے ہوگا۔

پہلے کوارٹر فائنل میں عراق کی الشرطہ کلب کے اسو رستم نے دو گول کئے۔ فوٹو واس

سعودی الشباب کلب اور امارات کی الوحدہ کلب کے مابین کھیلا جانے والا آخری کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیم سے سیمی فائنل میں الہلال کلب مقابلہ کرے گا۔
کنگ سلمان کپ برائے کلبز فٹبال 2023 کے سیمی فائنل مقابلے بدھ 9 اگست کو ہوں گے۔ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے مابین فائنل مقابلہ سنیچر 12 اگست کو ہوگا۔

شیئر: