Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اور برادرعوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
متعدد امور میں جوائنٹ کوآرڈینیشن کو تیز کرنے کے پہلووں، بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا سعودی نائب وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔
توانائی، زراعت، ڈی سیلینیشن، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انفراسٹریکچر کی ترقی میں بھی تعاون بڑھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

شیئر: