سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن نے سپورٹس سیزن 2024-2023 کے حوالے سے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ عمل درآمد جمعہ 11 اگست سے کر دیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترمیم کے مطابق ’رائے عامہ کو بھڑکانے، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں سے کسی ایک پر غیر اخلاقی جملے استعمال کرنے پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔‘
’الزام تراشی، توہین یا بدکلامی پر کھلاڑی کو ایک سال تک معطل کر دیا جائے گا اور تین لاکھ ریال جرمانہ ہو گا۔‘
نئے ضابطے کے تحت ’سٹیڈیم یا فیلڈ میں شائقین کے گھسنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اس کلب پر ہوگا جس کا وہ سپورٹر ہو گا۔‘