فالکن میلے میں دو باز ایک لاکھ 30 ہزار ریال میں فروخت
’باز پر بولی کا افتتاح 30 ہزار ریال سے ہوا پھر بڑھتے بڑھتے 70 ہزار ریال ہوگئی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد ہونے والی بین الاقوامی نیلامی میں دو باز ایک لاکھ 30 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فروخت ہونے والے باز اعلی نسل کے ہیں جو برطانیہ سے لائے گئے ہیں۔
پہلے باز پر بولی کا افتتاح ہوا اور اسے 60 ہزار ریال میں فروخت ہوگیا جبکہ اسی برطانوی فارم سے دوسرا باز نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
شروع میں باز پر 30 ہزار ریال کی بولی لگی پھر بڑھتے بڑھتے 70 ہزار ریال ہوگئی جس پر اسے فروخت کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فالکن کلب کے تحت منعقد ہونے والی نیلامی 25 اگست تک جاری رہے گی۔
نیلامی میں مختلف ممالک سے لائے جانے والے باز فروخت کئے جارہے ہیں جن پر بولی کی کارروائی کلب کے تمام سوشل اکاؤنٹ پر دکھائی جاتی ہے۔