سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان کے نام تنہیتی پیغام میں کہا کہ’ وہ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر صدر پاکستان اور حکومت و عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ملک و قوم کی مسلسل ترقی کے آرزو مند ہیں‘۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی ولی عہد نے پاکستان کے صدر، حکومت اور برادر عوام کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی مزید ترقی و خوشحالی کی آرزو ظاہر کی۔