Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نمائندہ خصوصی کا یمن میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے خلیج کا دورہ

امریکہ نے یمن کشیدگی کے جلد از جلد حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں جنگ بندی امن مذاکرات کے لیے ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے خیلج کا دورہ کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سربراہی میں جنگ بندی کا معاہدہ اپریل 2022 میں ہوا اور چھ ماہ کے بعد اکتوبر میں ختم ہوا، جس کے بعد حوثیوں نے اس میں توسیع سے انکار کر دیا۔
تاہم جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے باوجود کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ’ٹِم لینڈرکنگ سعودی، یمنی، اماراتی، عمانی اور دیگر شراکت داروں سے یمن میں پائیدار جنگ بندی اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ اور یمن میں معاشی بحران کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی یقینی بنائیں گے۔‘
امریکہ نے یمن کشیدگی کے جلد از جلد حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ یمن میں امن ے قیام کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سربراہی میں جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر: