رپورٹ میں ایک ایرانی اہلکار اور مذاکرات کار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ روس ایران سے حاصل کردہ مسلح ڈرونز یوکرین کی جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس اور ایران کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے روئٹرز نیوز ایجنسی کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں واشنگٹن اور ایران کشیدگی کم کرنے اور ایران کے جوہری پروگرام پر وسیع تر مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے گذشتہ روز منگل کو کہا ہے کہ ایران کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرے کو کم کرنے کے لیے ہم کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے یہ بات چیت گزشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ہونے والی بات چیت کے ساتھ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے چار زیر حراست امریکی شہریوں کو تہران کی ایون جیل سے گھر میں نظربند رہنے کی اجازت دی ہے جبکہ پانچواں پہلے ہی گھر میں نظربند تھا۔
گزشتہ ہفتے ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ایران جنوبی کوریا میں ایرانی فنڈز میں 6 ارب ڈالر کی رقم غیر منجمد کرنے کے معاہدے کے تحت پانچ زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا کر سکتا ہے۔