Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المراعی کمپنی نے لبن کے کین مارکیٹ سے کیوں اٹھوا لیے

المراعی کمپنی مملکت میں ڈیری مصنوعات کے حوالے سے معروف ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
المراعی کمپنی نے اپنی ڈیری مصنوعات میں سے ’لبن‘ لسی کے مختلف سائز کے کین مارکیٹ سے اٹھالیے۔ صارفین نے ذائقے کے حوالے سے شکایت کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور بقالوں کے کارکنان نے  المراعی کمپنی کے ذمہ داران سے رجوع کرکے کہا تھا کہ صارفین لبن کے ذائقے میں تبدیلی کی شکایت کررہے ہیں۔
المراعی سعودی عرب کی ڈیری مصنوعات کے حوالے سے مشہور ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
المراعی نے شکایت ملتے ہی ایک لیٹر اور 2.85 لیٹر  والے لبن کے کین فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھوالیے۔
المراعی کو سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ سے بھی صارفین کی جانب سے شکایات مل رہی تھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: