Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدنی بڑھانے کا بہترین ذریعہ ’عود‘ کا کاروبار

 جدہ تاریخیہ میں سوق علوی خوشبویات کے کاروبار کے حوالے سے معروف ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی شہری چاچا عبدالحمید راجخان جدہ کے تاریخی علاقے میں چالیس سال سے عود ( ایک قسم کی خوشبو) کا کاروبار کررہے ہیں۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحمید راجخان نے کہا کہ’ جدہ تاریخیہ میں سوق علوی خوشبویات اور جڑی بوٹیوں کے کاروبار کے حوالے  سے معروف ہے۔ آمدنی بڑھانے کا بہترین ذریعہ عود کا کاروبار ہے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’وہ ہر سال شعبان کے مہینے میں ایک ہزار ریال کا عود خریدتے ہیں اور رمضان میں جب اس کی طلب بڑھتی ہے تو ایک ہزار میں خریدا ہوا عود آسانی سے پانچ ہزار ریال میں فروخت کردیتے ہیں‘۔ 
واضح رہے کہ عود کی خوشبودار لکڑی ایسے درخت سے ملتی ہے جو  زیادہ تر انڈیا، کمبوڈیا، انڈونیشیا اور قریبی ممالک میں پایا جاتا ہے۔
اس وقت اس نادر خوشبودار لکڑی کی مارکیٹ میں فی کلو قیمت 2000 ریال سے 6000 ریال یا اس سے بھی زیادہ تک جا پہنچی ہے۔
ڈیڑھ سو سال پرانے درختوں سے حاصل کردہ اس  نایاب لکڑی کی سب سے بڑی مارکیٹ سعودی عرب اور خلیجی ممالک ہیں۔
عود کی قسم اور معیار کے لحاظ سے اس کی مخصوص خوشبو لباس پر کئی دن تک موجود رہتی ہے۔

شیئر: