حرمین انتظامیہ نے بارش کے وقت مسجد الحرام کے زائرین کی سلامتی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت دعا اور استغفار بہترین ہوتا ہے۔‘
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’جب بارش ہو رہی ہو تو سیڑھیاں اترنے اور چڑھنے سے اجتناب کیا جائے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم کے اندر اور باہر جگہ جگہ پھسلن سے بچنے کے لیے پلاسٹک کے فرش بچھا دیے جاتے ہیں۔‘
’بارش کے وقت چلنے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے اور بچوں کو پانی سے دور رکھا جائے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور جہاں کہیں بھی کوئی منفی چیز دیکھی جائے تو فوری طور پر مطلع کردیا جائے۔‘