ریاض میں دوسرے ’اثرا‘ سمر پروگرام کا اختتام
سینما، موسیقی، میوزیم اور لائبریریوں جیسے مختلف فنون سے متعارف کرایا گیا( فوٹو: عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) میں منعقد ہونے والا دوسرا یوتھ سمر پروگرام باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے تخلیقی خیالات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک کمیٹی نے 30 شرکا میں سے چھ کو مختلف ثقافتی شعبوں میں پورے سال کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا تھا۔
اثرا میں لرننگ پروگرامز کے سربراہ نوف الجامع نے کہا کہ ’چار ہفتوں کے پروگرام نے نوجوانوں کو بصیرت اور ان کے ذاتی مفادات سے متعلق سیاق و سباق کے اندر کام کرنے کا تجربہ فراہم کیا ہے‘۔
یہ پروگرام ہر شریک کی نظریاتی معلومات کو تکنیکی علم کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے تاکہ مستقبل کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو کیسے بنایا جائے اور تخلیقی اور ثقافتی صنعتوں کے فریم ورک کے اندر نیٹ ورکنگ کا تجربہ فراہم کیا جائے۔
نوف الجامع نے نوٹ کیا کہ اس پروگرام میں ان مقامات کے ثقافتی دورے شامل ہیں جو تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی سوچ کی صنعت کے درمیان جڑے ہوئے ہیں۔
شرکا کوسینما، موسیقی، عجائب گھروں اور لائبریریوں جیسے مختلف فنون سے متعارف کرایا گیا۔ شرکا نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے ساتھ مل کر الاحسا نخلستان، جبل القارہ اور پرنسز سکول کا دورہ کرتے ہوئے فیلڈ ٹرپ میں حصہ لیا۔
شرکا نے 20 ماہرین کی نگرانی میں 150 گھنٹے کی تربیت اور 55 سے زائد تعلیمی تجربات مکمل کرنے کے بعد اپنے حتمی نتائج پیش کیے۔
سمر پروگرام کا اختتام اثرا پلازہ میں منعقدہ نمائش کے ایک دورے کے ساتھ ہوا جس میں شرکا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی تھی۔
فیملیز نے پروگرام کے ایجنڈے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ ثقافتی نقل و حرکت کو آگے بڑھانے اور تخلیقی شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ہے۔