پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کئی ڈرامائی موڑ آئے۔
کبھی پاکستان جیت کے قریب پہنچا تو کبھی فتح افغانستان کی جھولی میں گرتی نظر آئی تاہم آخرکار پاکستان ایک وکٹ سے ایک گیند قبل ہی میچ اور سیریز دونوں جیت گیا۔
مزید پڑھیں
دوسرے ون ڈے کا سب سے دلچسپ موڑ جب 50 ویں اوور کی پہلی گیند پر آیا تو افغان بولر فضل حق فاروقی نے پاکستانی نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے شاداب خان کو گیند کروانے سے پہلے رَن آؤٹ (منکڈ) کر دیا۔
اس کے بعد نسیم شاہ کے بلّے سے نکلے میچ وِننگ ’ایج‘ کے بعد اُن کے جشن کا لمحہ بھی قابلِ دید تھا جس نے کرکٹ شائقین کو گزشتہ برس کے ایشیا کپ کی یاد تازہ کروا دی۔
شاداب خان کے منکڈ کے حوالے سے براؤنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور بالی وُڈ فلم ’دھمال‘ کی مِیم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاداب کو منکڈ کر دیا؟
افغانستان: ہاں
نسیم شاہ: نہیں کرنا تھا۔‘
"Shadab Khan ko mankad kr dia"
Afghanistan: HAN HAN KRDIA
Naseem Shah: #PakvsAfg pic.twitter.com/AMkbrtUae5
— Brownie (@the_desi_dream) August 24, 2023
ٹوئٹر ہینڈل نامعلوم افراد مزاحیہ انداز میں 2022 کے ایشیا کپ کے پاک افغان میچ کا موازنہ اِس میچ سے کر کے کہتے ہیں کہ ’آصف کو گالی نہ دیتے، نسیم کو غصہ نہ آتا، میچ نہ ہارتے، شاداب کو منکڈ نہ کرتے، نسیم کو غصہ نہ آتا، میچ نہ ہارتے۔‘
Asif ko gaali na dete, Naseem ko ghussa na aata, match na haartay.
Shadab ko mankad na kerte, naseem ko ghussa na aata, match na haartay.
— nma (@namaloomafraaad) August 24, 2023
گایو مارلِک نے اپنی ٹویٹ میں گزشتہ برس کے ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے جشن کی ویڈیو پر بطور مِیم لکھا کہ ’اُس نے شاداب کو کیسے منکڈ کیا۔‘
USNE SHADAB KO KAYSAY MANKAD KIA pic.twitter.com/rcuietm4tL
— c (@gayomarlic) August 24, 2023
محمد سروش ابراہیم لکھتے ہیں کہ ’11 کھلاڑیوں نے مل کر شاداب کو منکڈ کرنے کا پلان بنایا اور پھر بھی ہار گئے۔‘
11 of them got together made a plan to Mankad Shadab and still lost.
— M. Sarosh Ebrahim (@msarosh) August 24, 2023
ہینڈل پی ایس ایل مِیم والے نے ایک مِیم شیئر کی جس میں انہوں ںے انڈین کھلاڑی روی چندرن اَشوِن کی جانب سے فضل حق فاروقی کا مذاق اُڑاتے ہوئے لکھا کہ ’منکڈ کر کے بھی ہار گیا۔‘
“Mankad kar ke bhi haar gaya.” pic.twitter.com/OnKheNMpw4
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) August 24, 2023
آریہا فاطمہ آرائیں کہتی ہیں کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں کسی بھی ٹیم نے منکڈ کیا تو اُس کی وجہ سے میری جان نکل جائے گی۔‘
A Pakistan v India mankad during the worldcup can potentially end my life, no matter which side does it.
— Ariha Fatimah Arain (@arihafatimah) August 24, 2023
اسی سلسلے میں حجاب زاہد ٹوئٹر پر کہتی ہیں کہ ’نسیم شاہ کے اپنے جشن کو دوبارہ سے ویسا ہی منانے کا لمحہ میرا سب سے پسندیدہ تھا۔‘
Naseem Shah replicating his celebration is the moment for me
— Hijab Zahid (@hijaaaaab) August 24, 2023
کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کیا یہ جہاز ہے؟ کیا یہ پرندہ ہے؟ نہیں یہ پختونخوا سے سپر ہیرو ہے۔ آج نسیم شاہ کے اعصاب لوہے کی مانند تھے۔‘
Is it a plane? Is it a bird?
No, it's the superhero from Pakhtunkhwa
Nerves of steel from Naseem Shah tonight #AFGvPAK SCORECARD: https://t.co/buuh8Eo3Y3 pic.twitter.com/OZb9MxQyxy
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 24, 2023
عائشہ سارہ کہتی ہیں کہ ’جب نسیم شاہ کھیل رہے ہوں تو کبھی بھی اپنا ٹی وی چھوڑ کر کہیں مت جائیں۔‘
When Naseem shah is there never leave your television. pic.twitter.com/UIsV4ceSIq
— Ayesha sara (@ayeshasaraa) August 24, 2023