Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث شہری کو موت کی سزا 

ایک اہلکار کو گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے قتل کا الزام میں جمعے کو موت کی سزا پر عملدرآمد کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری عبداللہ بن علی بن محمد المطرود نے سیکیورٹی فورس کے عہدیدار سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو  فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
بیان کے مطابق’ سیکیورٹی فورس کے ایک اور اہلکار کو گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ ملزم پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ناجائز رشتہ قائم کرنے کا بھی الزام تھا‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ’ پولیس نے عبداللہ المطرود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ اسے الزام ثابت ہوجانے پر ملک میں انارکی پھیلانے پرمقرر سزا سنائی گئی تھی‘۔ 
ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری ہونے پر الشرقیہ میں موت کی سزا دی گئی۔ 

شیئر: