Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دنیا گھوم چکی ہوں لیکن سعودی عرب جیسا خیرمقدم کہیں دیکھنے کو نہیں ملا‘

مختلف ملکوں کی سیاحت کرنے والی مصری خاتون نے کہا ہے کہ ’سعودی اہل کرم ہیں، ان کے خیرمقدمی کلمات دل میں اتر جاتے ہیں۔‘
مزمز نیوز کے مطابق مصری خاتون نے سعودی شہریوں کے حسن استقبال اور فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے کام کی وجہ سے مجھے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ جہاں بھی جاتی ہوں یہ بات نوٹ کرتی ہوں کہ وہاں کے لوگ غیرملکیوں کا خیر مقدم کس طرح کرتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب جیسا خیر مقدم مجھے کہیں دیکھنے کو نہیں ملا، یہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔‘
مصری خاتون نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب اہل کرم کا دیس ہے۔ انہیں اگر یہ علم ہوجائے کہ آپ کا تعلق مصر سے ہے تو ان کا رویہ اور زیادہ  اچھا ہو جاتا ہے۔‘
’سعودی عرب میں ایک لفظ ایسا استعمال کیا جاتا ہے جو دل میں اتر جاتا ہے۔ اہل سعودی عرب سے کسی کام کے لیے کہا جائے تو اس کے جواب میں وہ ’ابشر‘ کہتے ہیں۔ یہ سنتے ہی محسوس ہوتا ہے کہ اب ہمارا کام رکے گا نہیں بلکہ ہر حال میں پورا ہو گا۔‘
مصری خاتون نے کہا کہ ’حسن استقبال اور حسن سیاحت کے شعبے میں سعودی شہریوں کا اپنا ہی انداز ہے۔‘

شیئر: