Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار

21 قیراط ایک گرام سونا 203.08 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 29 اگست کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 203.08 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 202.02 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.09 ریال، 22 قیراط ایک گرام 212.75 اور 18 قیراط 174.07 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,949.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,042.38 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,228.05 ریال اور ایک کلوگرام سونا 233,713.40 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: