مکہ مکرمہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزاد خالد الفیصل نے مقدس شہر میں 5مقامات پر اضافی بس سروس فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔ رمضان المبارک میں زائرین کے اژدحام کو کنٹرول کرنے اور انہیں راحت پہنچانے کیلئے یہ انتظام کیاگیا ہے۔ العزیزیہ، النسیم اور العوالی محلوں، تیسرے اور چوتھے سرکلر روڈ کے مسافروں کو اس کی بدولت حرم آنے جانے میں سہولت ہوگی۔