Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روشن گروپ سعودی عرب میں سماجی ذمہ داریوں میں پیش پیش

ایسے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جو کمیونٹیز کے معیار زندگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے چلنے والے سعودی ریئل سٹیٹ ڈویلپر روشن گروپ نے خود کو سماجی طور پر سرکردہ ذمہ دار کاروباری اداروں میں سے ایک ثابت کیا ہے۔
عرب نیوز کے  مطابق یہ ادارہ سماجی ذمہ داریوں میں حصہ لینے والے کاروباری اداروں کا ایک اہم عنصر ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ، مقامی کمیونٹیز اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ 

روشن گروپ کی اہم ذمہ داریاں ہماری اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

گروپ کی سماجی ذمہ داریوں میں خواتین کو بااختیار بنانا، ماحولیات کے تحفظ اور فائدہ کے لیے پالیسیوں کا نفاذ، قومی اور عالمی سطح پر غربت کا خاتمہ اور کمیونٹی رضاکارانہ خدمات شامل ہیں۔
روشن میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے سینئر مینجر محمد عاشور بڑے پیمانے پر کمیونٹیز اور معاشرے کے لیے کمپنی کے عزم کی رہنمائی کرتے ہیں۔
عاشور نے بتایا ہے کہ ہماری توجہ کمیونٹی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر ہے جس میں پانچ اہم اصولوں کی پیروی کی جا رہی ہے۔
ان میں کمیونٹی کی ترقی، ماحولیات اور پائیداری، آرٹ اور ثقافت، صحت اور تندرستی، تعلیم اور جدت شامل ہے۔

روشن گروپ شہریوں کے لیے صحت مند طرز زندگی کی تعمیر میں معاون ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

سینئر مینجر نے بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ پانچ اہم ذمہ داریاں روشن گروپ کی اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔
جس کے ذریعے ہم ایسے اقدامات اور پروگراموں منعقد کرتے ہیں جو کمیونٹیز کے معیار زندگی میں اضافہ کرتے ہیں۔
بنیادی سماجی ذمہ داری پروگرام یوہائیک مملکت کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے لیے پائیدار اور صحت مند طرز زندگی کی تعمیر میں معاون ہے۔
یہ پروگرام مملکت میں پسماندہ خاندانوں کے لیے زندگی کے معیار کو بڑھانے کے لیے غیر منافع بخش شعبے میں سرکردہ اداروں کے ساتھ ترقیاتی شراکت داریوں کی تعمیر پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

پالیسیوں میں غربت کا خاتمہ اور کمیونٹی کی رضاکارانہ خدمات شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

روشن گروپ کا سماجی ذمہ داری پروگرام ایسے اقدامات کی حمایت اور شراکت داری کرتا ہے جو کمیونٹی کی صحت، تندرستی اور بہبود کو اولین ترجیح بناتے ہیں۔
عاشور نے کہا کہ ہمارا گروپ سعودی وژن 2030 زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور متعدد منصوبوں کے ذریعے کمیونٹیز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
کھیلوں کی فیڈریشن (سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن)  کے ساتھ قابل فخر شراکت داری کی  گئی ہے، جس کے تحت ریاض میں پہلی میراتھن، دوسری میراتھن کے ساتھ ساتھ جدہ کی پہلی ہاف میراتھن  ہو گی۔
جدہ میں روشن واٹر فرنٹ کے زیراہتمام متعدد واک اور پریڈ پروگراموں کے علاوہ دیگر مختلف سرگرمیوں کی بھی حمایت کی جائے گی۔
 

شیئر: