ایشیا کپ کے اہم ترین پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 10 ستمبر کو ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں کولمبو میں شیڈول پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے لیے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
فائنل کے علاوہ یہ واحد میچ ہوگا جس کے لیے ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے تماشائیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میچ کے لیے ٹکٹ پاس ہی رکھیں کیونکہ اس کی میچ کے ریزرو ڈے کے لیے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
Important announcement
Ticket-holders are advised to hold on to their match tickets for the games with reserve days
Get your tickets at https://t.co/HARU9vsaGB#AsiaCup2023 pic.twitter.com/ueSEKS1gyE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2023
مزید پڑھیں
-
ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 793626
-
کیا ایک بار پھر انڈیا پاکستان میچ بارش کی نذر ہو جائے گا؟Node ID: 793926
-
لاہور میں ایشیا کپ کا میچ جس نے ’مغوی افغان خاتون‘ کو اپنوں سے ملا دیاNode ID: 79416610 ستمبر کو کولمبو میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے جس سے یہ میچ متاثرہ ہو سکتا ہے۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اُسی روز میچ کو مکمل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاہم اگر 10 ستمبر کو مزید کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوا تو پھر اُسے اگلے دن وہیں سے شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل دو ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان پالیکیلے میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ اُس کے بعد پالیکیلے میں ہی انڈیا اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا جس کے باعث انڈٰیا کو جیت کے لیے ڈک ورتھ لوئس کے قانون کے تحت ہدف دیا گیا تھا۔
دوسری جانب موسم کی خبروں کی ویب سائٹ ’ایکیو ویدر‘ کے مطابق 10 ستمبر کو کولمبو میں سارا دن بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔
10 ستمبر کو کولمبو میں دن کے وقت تین گھٹنے بارش متوقع ہے جبکہ رات کے وقت بارش چھ گھنٹوں تک ہو سکتی ہے۔