ریاض.....محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ 2016ءکے مقابلے میں سال رواں 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں 8لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔ مجموعی آبادی 32.6ملین ہوگئی ہے۔محکمے نے واضح کیا کہ سعودی شہریوں کی تعداد 20.4ملین نفوس پر مشتمل ہے۔ کل آبادی میں انکا تناسب 63فیصد ہے۔ غیر ملکیوں کی تعداد 12.2ملین ہے۔ تناسب 37فیصد بنتا ہے۔ مملکت کی ایک تہائی سے زیادہ شہریوں کی عمر 25سے 44برس کے درمیان ہے۔ یہ کل آبادی کا 40فیصد ہیں۔