ایپل نے اپنی نئی آئی فون سیریز کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے لانچ کر دیا ہے۔ اس سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس شامل ہیں لیکن پاکستانی شہریوں کے لیے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ ہر مرتبہ کی طرح رواں برس بھی آئی فون کے نئے ماڈلز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں ٹوئٹر ہینڈل ’ورلڈ آف سٹیٹسٹکس‘ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ مختلف ممالک کے عوام کو آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی موبائل خریدنے کے لیے کتنی فیصد ماہانہ تنخواہ چاہیے ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
آپ آئی فون کے یہ دو ماڈل ستمبر سے پہلے اپ گریڈ کرلیںNode ID: 785116
-
آئی فون 16: کم روشنی میں اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر؟Node ID: 785786
-
ایپل آئی فون 14 پرو مفت کیوں دے رہا ہے؟Node ID: 793346
مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایک عام پاکستانی شہری کے لیے آئی فون کے نئے ماڈل خریدنا آسان نہیں رہا تاہم اگر ماہانہ تنخواہ میں اضافے کو دیکھا جائے تو آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی موبائل خریدنے لیے پاکستانیوں کو ماہانہ تںخواہ میں 816 فیصد اضافہ چاہیے ہو گا۔
اسی طرح اگر دوسرے ممالک کی بات کی جائے تو اس فہرست میں سب سے اوپر مصر کا نام آتا ہے جہاں آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی خریدنے کے لیے 821 فیصد زیادہ تنخواہ چاہیے ہو گی۔
اسی طرح نائیجیریا کے باسیوں کو یہ موبائل خریدنے کے لیے 754 فیصد جبکہ وینزویلا کے شہریوں کو 655 فیصد اضافہ درکار ہو گا۔
اگر اُن ممالک کی فہرست کو دیکھا جائے جہاں کے عوام کے پاس آئی فون 15 پرو خریدنے کی قوت زیادہ ہے تو اُس میں سب سے اوپر نام سوئٹزرلینڈ کا آتا ہے جہاں کے شہریوں کو یہ موبائل خریدنے کے لیے صرف 20 فیصد اضافی تنخواہ چاہیے۔
اسی طرح سنگاپور کے شہریوں کو بھی آئی فون 15 پرو میکس 256 جی بی خریدنے لیے 24 فیصد جبکہ امریکیوں کو صرف 28 فیصد تنخواہ کا اضافہ درکار ہوگا۔
اگر انڈیا کی بات کی جائے تو انڈین شہریوں کو یہ موبائل خریدنے کے لیے 213 فیصد زیادہ ماہانہ تنخواہ چاہیے۔