Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی کہاں رہی؟

سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
  موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کوسب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق  دمام میں درجہ حرارت  46، حفر الباطن اور الخرج میں 45 ڈگری درجہ حرارت رہا۔
 ریاض اور الدھنا میں  44، مکہ مکرمہ اور وادی الدواسر میں  43، مدینہ منورہ، شرورہ، ینبع اور المجمعہ میں  42 جبکہ جدہ میں 39 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مرکز نے بتایا  کہ ابھا میں 30 اور الباحہ میں 29 سینٹی گریڈ درجہ حرارت جمعرات کو رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: