Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاکس نیوز پر سعودی ولی عہد کا انٹرویو

انٹرویو20 ستمبرکو شام 6 بجے پیش کیا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
امریکی چینل فاکس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ 20 ستمبر کو شام چھ بجے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سینیئر سیاسی اینکر بریٹ بایر ’سپشیل رپورٹ‘ میں انٹرویو میں کریں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ 2019 کے بعد کسی بڑے امریکی نیوز چینل کا پہلا انٹرویو ہو گا۔ 
فوکس نیوز نے انٹرویو کے اہم موضوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مستقبل اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات کے حوالے سے متعدد موضوعات انٹرویو میں شامل ہوں گے۔ 
فوکس نیوز نے توجہ دلائی کہ چینل کے سینیئر اناؤنسر بریٹ بایر 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب سے متعلق سپیشل رپورٹ پیش کریں گے۔ جس میں ’پس دیوارسعودی عرب کا جائزہ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔  
فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم، کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز الفیصل، سیاحت کے وزیر احمد الخطیب، توانائی کے وزیرشہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اوربوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او جیری انگریلو سمیت متعدد افراد کے انٹرویوز شامل ہوں گے۔ 

شیئر: