Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 15 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 15 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 296.8 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 296.85 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 79.13، اماراتی درہم 80.82، بحرینی دینار 787.40، عمانی ریال 771.02، کویتی دینار 960.80 اور قطری ریال کی قیمت 81.41 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 15 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 296.8 اور قیمت فروخت 299.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 79.15 اور قیمت فروخت 79.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید81.7  اور قیمت فروخت 82.5 روپے رہی۔

شیئر: