سٹار فٹبالر نیمار کا الہلال کے ساتھ پہلا میچ
نیمار کو میچ کے دوسرے ہاف میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے. ( فوٹو: سبق)
سٹار فٹبالر نیمار نے اپنی نئی ٹیم الہلال کے ساتھ پہلے میچ میں جزوی شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہلال اور الریاض کے درمیان میچ کے دوسرے ہاف میں نیمار کو شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔
الہلال کے منیجر کا خیال ہے کہ نیمار کو میدان میں اتارنے سے پہلے ٹیم کے افراد کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔
سٹار فٹبالر نے میچ کے دوران ایک گول کی راہ ہموار کی ہے جبکہ بہترین کھیل سے الہلال کے شائقین کو نوازا ہے۔
یاد رہے کہ نیمار کو پہلی مرتبہ الہلال ٹیم کے کھلاڑیوں کی باقاعدہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔