کرپشن کے الزام میں 134 افراد گرفتار، 340 سے تفتیش
’گزشتہ ماہ صفر کے دوران ادارے کے تفتیشی اہلکاروں نے 3452 دورے کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے مالی بدعنوانی کے الزام میں 134 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ 340 افراد سے تفتیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ماہ صفر کے دوران ادارے کے تفتیشی اہلکاروں نے 3452 دورے کئے ہیں۔
ادارہ انسداد کرپشن نے کہاہے کہ ’جو افراد زیر حراست ہیں ان کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت بلدیاتی أمور اور محکمہ زکاۃ و ٹیکس سے ہے‘۔
’مذکورہ افراد پر رشوت، منی لانڈرنگ، جعلسازی اور منصب کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے‘۔
ادارے نے کہاہے کہ ’زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔