Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، بالکونی میں کھڑی خاتون ہلاک

مصر میں حالیہ دنوں میں متععد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
مصر کے الجیزہ گورنریٹ کے علاقے العمرانیہ میں اتوار کی صبح ایک خالی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 21 سالہ خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
خاتون اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی کی اچانک سامنے کی عمارت منہدم ہوگئی۔
عرب نیوز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ملبے سے خاتون کی نعش نکال لی گئی۔
حکام نے منہدم ہونے والی عمارت اور قریبی عمارتوں میں گیس، پانی اور بجلی کی سروسز منقطع کردیں۔
 پبلک پراسیکیوشن کی ایک ٹیم عمارت گرنے کی تحقیقات  اورعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کررہی ہے۔
یاد رہے کہ مصر میں حالیہ دنوں میں متععد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔
چھ ستمبر کو قاہرہ کے علاقے  حدائق القبہ میں چار منزلہ عمارت گرگئی تھی۔
سترہ جولائی کو اسی علاقے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم سات افراد سمیت تیرہ افراد عمارت گرنے سے ہلاک ہوئے۔
جون میں سکندریہ میں ایک چودہ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: