Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج و عمرہ کا ’شرکا‘ پروگرام  کیا ہے؟ 

مکہ اور مدینہ میں ثقافتی منصوبوں پر متعدد ادارے کام کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ کے حرا الثقافی ڈسٹرکٹ میں ’شرکا‘ پروگرام کے معاہدوں پر دستخط  کر دیے گئے۔
اس موقع پر وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ بھی موجود تھے جو ضیوف الرحمن خدمہ پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ثقافتی منصوبوں کا جائزہ پیش کیا گیا۔
علاوہ ازیں ثقافتی منصوبے دیکھنے کے لیے بکنگ انتظامیہ کے پلیٹ فارم ’حیھلا‘ کا بھی تعارف کرایا گیا۔ 
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’حج اورعمرہ زائرین کے سفر حج کو یادگار بنانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کا کردار زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں و اداروں کی سرپرستی ہے۔ 
شرکا پروگرام مقدس شہروں میں ثقافتی منصوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کےلیے ترتیب دیا گیا۔ 
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ثقافتی منصوبوں پر متعدد ادارے کام کررہے ہیں۔ ان میں سرمایہ کار کمپنیاں، حج و عمرہ کمپنیاں، ٹرانسپورٹ کمپنیاں اورسیاحتی کمپنیاں قابل ذکر ہیں۔  زائرین کے سفر زیارت کو یادگار بنانے کے  لیے ایک دوسرے سے  تعاون کررہے ہیں۔ 

شیئر: