فارغ وقت میں واک اور غوطہ خوری کرتا ہوں، ولی عہد
جمعرات 21 ستمبر 2023 14:50
’بچوں کے ساتھ اور بعض أوقات دوستوں کے ساتھ بھی ویڈیو گیمز میں بھی حصہ لیتا ہوں‘ (فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کہا ہے کہ فارغ اوقات میں وہ واک کرنا اور خوری خوری کرنا پسند کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پسندیدہ مشغلوں کے بارے میں بتایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جب فارغ ہوتا ہوں تو باہر جاکر واک کرنا اور ماحول کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہوتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کچھ وقت کے لے بچوں کے ساتھ اور بعض أوقات دوستوں کے ساتھ بھی تفریح کے طور پر ویڈیو گیمز میں بھی حصہ لیتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض أوقات والی بال، گالف اور دیگر کھیلوں میں بھی شامل ہوتا ہوں‘۔