زکام کے بغیر سوتے میں ناک بند ہونے کے اسباب کیا ہیں؟
زکام کے بغیر سوتے میں ناک بند ہونے کے اسباب کیا ہیں؟
ہفتہ 23 ستمبر 2023 5:20
مارکیٹ میں کافی ادویات دستیاب ہیں جو الرجی کی وجہ سے ناک بند ہونے میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں (فائل فوٹو: پِکسابے)
سوتے وقت ناک کے بند ہونے سے سانس لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نزلہ اور زکام کے نتیجے میں ناک کا بند ہونا ایک عام بات ہے۔
تاہم بعض حالتوں میں زکام کے بغیر بھی ناک بند رہتی ہے خاص طور پر سوتے وقت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عربی میگزین ’سیدتی‘ میں اس حوالے سے اہم معلومات پر مبنی مضمون میں ان علامات اور ان کے علاج کی جانب بھی نشاندہی کی گئی ہے جو زکام کے علاوہ ناک کی بندش کا باعث بنتی ہیں۔
یہ تاثر غلط ہے کہ الرجی موسم بہار میں ہی ہوتی ہے بلکہ الرجی کی مختلف اقسام ہیں، آپ موسم خزاں یا سال کے کسی بھی موسم میں الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
2۔ پریشانی یا تناؤ:
پریشانی یا ذہنی تناؤ آپ کی صحت پر براہ راست اثراندز ہوتا ہے۔ ذہنی تناؤ سے سر درد کے علاوہ نیند کی کمی اور متعدد مشکلات کے ساتھ ناک کے بند ہونے کی مشکل بھی پیش آسکتی ہے۔
اگر آپ پریشانی میں ناک کے بند ہونے کا شکار ہیں تو گہری سانس لیں اور آہستہ سے سانس کو خارج کریں، یہ عمل متعدد بار دہرائیں اس سے آپ کو سکون محسوس ہوگا۔
3۔ ہارمون:
بعض نوعیت کی ہارمونل تبدیلیاں بھی ناک کے بند ہونے کا باعث ہوسکتی ہیں جو خواتین میں حمل یا ایام خاص کے دوران ہوسکتی ہیں۔
اگر ہارمونل تبدیلی کے باعث ناک بند ہے تو کوشش کریں کہ ناک کے لیے بنائی گئی خصوصی سٹرپس کا استعمال کریں جو فوری طور پر ناک کو کھول دیتی ہیں۔
4۔ بعض ادویات:
اس حوالے سے مارکیٹ میں کافی ادویات دستیاب ہیں جو الرجی کی وجہ سے ناک کی سوزش یا اس کے بند ہونے میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
ناک کے بند ہونے کی عام وجوہات میں سوزش کو روکنے والی ادویات جیسے اسپرین آئی بیوبروفین، بلڈ پریشر کو کم کرنے والی دوائیں جیسے بیٹا بلاکرز یا اینٹی ڈپریشن شامل ہیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
5۔ ناک کے عضلات کا بڑھ جانا:
آئینے میں دیکھیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہیں آپ کی ناک کے عضلات تو نہیں بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔
6۔ ناک کی سوزش:
اگر آپ کی ناک الرجی کی وجہ سے بند نہیں ہوئی تو ممکن ہے کہ کھانسی یا گلے میں بلغم کا جمع ہونا اس کا باعث ہو۔
یہ وہ متعدد عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایسا ممکن ہے، تاہم ان کے علاوہ فضائی آلودگی، بعض پرفیوم، دھواں، یا بعض ادویات بھی اس عمل کا باعث بن سکتی ہیں۔