روزمرہ غذاؤں میں الائچی کا استعمال بڑھانا کیوں ضروری ہے؟
روزمرہ غذاؤں میں الائچی کا استعمال بڑھانا کیوں ضروری ہے؟
جمعرات 17 اگست 2023 6:45
الائچی کے روزانہ استعمال سے بلڈ پریشر بھی قابو رہتا ہے (فائل فوٹو: فِلکر)
الائچی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال ہر قسم کے کھانوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی خوشبو ہی ایسی ہوتی ہے جو میٹھے اور تیکھے دونوں قسم کے کھانوں میں چار چاند لگا دیتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق الائچی صرف کھانوں میں خوشبو شامل کرنے کے ہی کام نہیں آتی بلکہ اس کے استعمال سے آپ کی ذہنی اور جسمانی کیفیت پر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔