Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں کا آخری سپر مون کل نظر آئے گا

’جمعہ کی شب دکھائی دینے والا سپر مون 14 فیصد بڑا نظر آئے گا‘ (فوٹو: سبق)
کل جمعہ کو سال رواں کا اخری سپر مون نظر آئے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور بیشتر ممالک میں بدر التمام معمول سے زیادہ بڑا ، زیادہ روشن اور زمین سے زیادہ قریب نظر آئے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’جمعہ کی شب دکھائی دینے والا سپر مون 14 فیصد بڑا نظر آئے گا‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں دو مرتبہ سپر مون اور سپر بلیو مون بھی دیکھا گیا تھا۔
 

شیئر: