شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے وردک صوبے کے میدان شہر میں سیلاب سے 1000 متاثرہ خاندانوں میں 95 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کیں ۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کی جانب سے افغانستان میں سیلاب زدگان کے مسائل کم کرنے کی مہم جاری ہے۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز اس سے قبل سوڈانی صوبے الخرطوم کے محلیہ کراری میں 35 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کراچکا ہے جن سے 5314 افراد کو فائدہ پہنچا۔