گھر سے خاتون کو پہلے شیول میں بٹھایا گیا (فوٹو المرصد)
عراق میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں وائرل ہے۔ ویڈیو کے مطابق موٹاپے کا شکار ایک خاتون کو شیول پر بٹھا کر ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی فربہ شہری جو چل پھرنے سے بھی قاصر ہیں کو کس طرح علاج کی غرض سے ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ خاتون کو پہلے تو گھر سے باہر لایا گیا۔ بعدازاں شیول میں چادر رکھ کر اس کے ذریعے ہسپتال پہنچانے والی گاڑی کے پچھلے حصے میں بٹھایا گیا۔
گاڑی کے ہسپتال پہنچنے کے بعد کارپیٹ کا بڑا ٹکڑا زمین پر بچھایا گیا جس پر خاتون کو بٹھایا گیا۔
اس کے بعد چند افراد نے کارپیٹ پر بیٹھی خاتون کو دونوں جانب سے گھسیٹتے ہوئے پہلے اسے لفٹ میں منتقل کیا اور لفٹ کے ذریعے ڈاکٹر کے کمرے تک پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر صارفین موٹاپے کے مرض میں مبتلا عراقی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر اُن کی تکالیف میں کمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اس مرض سے خاتون نجات پالے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں