Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپسی

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعے کو عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن روانہ ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان عبدالعزیز نے انہیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔
اس موقع پر جدہ کے ڈپٹی میئرعلی القرنی، مکہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر، سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانے اور قونصل خانے کے حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بدھ کی رات عمرے کی ادائیگی کے لیے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، بعد ازاں جمعرات کی شب عمرہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی خوش حالی، ترقی اور امت مسلمہ کے درمیان ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔
عمرے کی ادائیگی کے دوران نگراں وزیراعظم کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔

شیئر: