Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کا فحص کرانے کے لیے پیشگی وقت لینا ہوگا

’یکم اکتوبر سے گاڑیوں کے فحص کے لیے ویب سائٹ سے پیشگی وقت لینا ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی اسٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی اتھارٹی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے فحص کے لیے پیشگی وقت لینا ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنہ جسے مقامی زبان میں فحص دوری کہا جاتا ہے کے لیے پیشگی وقت لینے کا فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’فحص کے خواہشمند ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنے کوائف جمع کراسکتے ہیں‘۔
’گاڑیوں کی تفصیلات درج کرنے کے بعد قریب ترین فحص سینٹر میں مناسب دن اور وقت کا انتخاب کرنا ہوگا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کا سالانہ کمپیوٹر معائنہ معاشرتی معیار میں اضافہ، لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ٹریفک سلامتی کے اصولوں پر عمل کرنے سے سعودی عرب میں حادثات کے باعث ہلاکتوں میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
 

شیئر: