سعودی عرب میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ بن شرف الغامدی سے ریاض میں پاکستان کے نگراں وزیر نگراں وزیر آئی ٹی و کمیونیکیشن ڈاکٹرعمر سیف نے ملاقات کی۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ریاض میں متعین سفیر پاکستان احمد فاروق بھی موجود تھے۔
فریقین نے جدید ٹیکناولوجی کے حوالے سے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
نگراں وزیر ڈاکٹرعمر سیف نے ٹویٹ کیا ’ٹیلی کام سیکڑ میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں فائیو جی کی نیلامی کےلیے سعودی ٹیلی کام ( ایس ٹی سی) کا دورہ کرکے اچھا لگا‘۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کا مستقبل روشن ہے اور دونوں برادر اسلامی ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ملکر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے‘۔