سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے نام علیحدہ پیغامات میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو انقرہ میں ایک خود کش بمبار نے ترکیہ کی وزارت داخلہ کے داخلی دروازے پر دھماکہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق ترکیہ نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ’سعودی عرب ترکیہ اور اس کے عوام ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں‘۔