Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور جازان میں منشیات ضبط، غیر ملکی گرفتار

’سیکیورٹی فورس نے 180 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے‘ ( فوٹو : سبق)
سعودی سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ اور جازان میں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کو متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’ایتھوپیا کا ایک تارک وطن گرفتار ہوا ہے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانون طور پر داخل ہوا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کے قبضے سے نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں جنہیں وہ نوجوانوں میں فروخت کر رہا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع کی بنا پر ہوئی ہے۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
ادھر جازان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 180 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیئر: