Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں دنیا کا سب سے بڑا باکسنگ مقابلہ ہوگا

,عالمی باکسر ٹائسن فیوری اورفرانسیس انگانو کے درمیان 28 اکتوبر کو مقابلہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن 2023 میں دنیا کا سب سے بڑا باکسنگ مقابلہ منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی باکسر ٹائسن فیوری اورفرانسیس انگانو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دونوں باکسروں کے درمیان مقابلہ 28 اکتوبر کو ہوگا‘۔
’ریاض سیزن میں یہ مقابلہ اپنی نوعیت کے اعتبار منفرد ہوگا جسے دنیا بھر کے ٹی وی چینل میں براہ راست دکھایا جائے گا‘۔
’مقابلے کے لیے متعدد مقامی اور عالمی کمپنیوں سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ عالمی باکسنگ فیڈریشن نے اسے منظور کر لیا ہے‘۔
واضح رہے کہ نیا ریاض سیزن چوتھے سال کے لیے جاری ہے جس میں پہلی مرتبہ عالمی تفریحی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

شیئر: