ریاض میں لانگائنز جمپنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے
’پہلی مرتبہ لانگائنز چمپنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں یورپ سے باہر ہو رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق۹
دار الحکومت ریاض میں آج انٹر نیشنل لانگائنز جمپنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مقابلے فائنل کے لیے کولیفائی کی حیثیت رکھتے ہیں جن میں 14 ٹیموں میں سے 10 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
جبکہ 4 ٹیمیں پوائنٹ کی وجہ سے پہلے سے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ لانگائنز جمپنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں یورپ سے باہر ہو رہے ہیں۔
انتظامیہ نے چیمپئن شپ کے لیے کنگ عبد اللہ مالیاتی سینٹر کے سامنے خصوصی طور پر میدان تیار کیا ہے۔
چیمپئن شپ کے ضمن میں سعودی نوجوان گھڑ سواروں کے لیے بھی ایک خصوصی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسی طرح شائقین کی تفریح کے لیے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔