Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ادارہ احتساب میں 69 ججوں کی ترقی و تقرر کا شاہی فرمان

شاہی فرمان کے اجرا سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم (ادارہ احتساب) میں 69  ججوں کی ترقی و تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کو نسل کے سربراہ  بھی ہیں کہا کہ’ شاہی فرمان کے اجرا سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان محکمہ جاتی عدالت اور ادارہ احتساب  کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ وہ شہریوں کے حقوق  کے تحفظ اور داد رسی کے انتظامات موثر کرنا اور رکھنا چاہتے ہیں‘۔  

شیئر: