Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی کمپنی کی مصنوعات سعودی فالکن نمائش میں توجہ کا مرکز

کراس مین مہنگے چمڑے سے بنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرتے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں سعودی  فالکنز اور شکار کی 10 روزہ بین الاقوامی نمائش میں برطانوی دستانے بنانے والے کیلون کراس مین کا بوتھ بین الاقوامی شرکا میں نمایاں رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دستانے کی کاریگری میں دو دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ کراس مین مہنگے چمڑے سے بنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرتے ہیں جس میں فالکنرز کے آرام کے لیے مخصوص تفصیلات تیار کی گئی ہیں۔
کراس مین نے کہا کہ ’ وہ چمڑے کی کئی اقسام استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ مقامی امریکیوں سے خریدتے ہیں۔ وہ دستانے پیڈ کرنے کے لیے دیگر قسم کے چمڑے بھی استعمال کرتے ہیں جو کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے سعودی فالکن اور شکار نمائش میں بڑے ٹرن آؤٹ کی تعریف کی جس نے انہیں یقین دلایا کہ فالکنری درحقیقت مملکت کے باشندوں کے پسندیدہ مشاغل میں سے ایک ہے۔
کراس مین نے کہا  کہ ’ میں بین الاقوامی سعودی فالکنز اور شکار نمائش کے بڑے رقبے کی طرف متوجہ ہوا اور اس میں شامل متعدد پویلینز، جس نے بنیادی طور پر فالکنری سے متعلق بہت سے علاقوں کو اکٹھا کیا‘۔

برطانوی کمپنی کو دستانے کی کاریگری میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے( فوٹو: عرب نیوز)

برطانوی دستانے بنانے والے نے مزید کہا کہ ’ نمائش میں شالیل میوزیم ایک اہم خصوصیت ہے جو دیکھنے والوں کا کافی وقت بچاتا ہے۔ یہ فالکنز کے لائف سائیکل، ان کے پروں کی اقسام، برقعہ (فالکنز کے لیے سر کی ٹوپی)، ٹولز اور فالکنری کے لیے استعمال ہونے والے آلات کے علاوہ  فالکنز کی ہیلتھ کیئر کے طریقوں کے بارے میں ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے ایک عمیق تعلیمی سفر فراہم کرتا ہے‘۔
کراس مین نے کہا کہ ’ برطانیہ اور سعودی عرب میں فالکنرز کے درمیان بہت سی مشقیں مشترک ہیں۔انہوں نے  نمائش میں دنیا بھر کے فالکنرز کے ساتھ بات چیت کا ایک خوشگوار تجربہ حاصل کیا‘۔

شیئر: